باجوڑ ایجنسی: طالبان کا شریعت کے نفاذ کا اعلان

طالبان کی جانب سے تقسیم کیا جانے والا خط ۔ ۔ ۔ فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی
طالبان کی جانب سے تقسیم کیا جانے والا خط ۔ ۔ ۔ فوٹو: ظاہر شاہ شیرازی

پشاور: کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے مانوگے میں شرعی نظام نافذ کرنے کا اعلان کردی

ڈان نیوز کے مطابق طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرعی نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی کے علاقے مانوگے میں خطوط تقسیم کیے گئے۔

خطوط میں باقاعدہ طور پر شریعت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں مذکورہ علاقے میں سگریٹ کی خرید وفروخت ممنوع قرار دینے سمیت خواتین کے بازاروں میں جانے پر بھی پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

خطوط میں مزید کہا گیا ہے کہ شرعی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ علاقے میں چرس اور نشہ آور اشیاء کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطوط میں طالبان جنگجو عزیز اللہ اور عبدالرزاق کو مارنے والوں کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے اور قبائلی ملک زرداد خان ،رحمن اللہ، حسین اللہ اور انور گل نامی افراد کو بھی ٹارگٹ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں