اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 30 نومبر کو اسلام آباد میں بڑے مظاہرے کے حوالے سے بہت پر امید ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جلسے سے پہلے اتوار کو گجرانوالہ میں ایک اور بڑی ریلی شیڈول ہے۔

انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ وہی شہر ہے جہاں 14 اگست کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔

ہفتہ کو یہاں ڈی چوک میں معمول کی تقریر کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے عام آدمی کو ریلیف ملا کیونکہ اب حکومت بلوں میں اضافہ کرنے میں ہچکچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا 'دھرنا' گرمیوں میں شروع ہوا تھا اور یہ سردیوں میں بھی جاری رہے گا۔

'حکومت نے ذاتی فائدوں اور عیش و آرام کیلئے آئی ایم ایف سے بڑا پیمانے پر قرضے حاصل کیے'۔

عمران کے مطابق، حکومت قرضہ واپس نہیں کر سکتی لہذا اس نے ٹیکس عائد کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے نرخ بڑھانے کا سہارا لیتے ہوئے سارا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈال دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں