وزیراعظم کا آج ہونے والا خطاب منسوخ

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2014
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف—۔پی ٹی وی اسکرین گریب
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف—۔پی ٹی وی اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا آج ہونے والا خطاب منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا آج قوم سے خطاب متوقع تھا، جس کی تصدیق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) ذرائع نے بھی کی تھی، تاہم اب یہ خطاب منسوخ کردیا گیا ہے۔

پی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے آج رات 8 بجے اپنے خطاب میں ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے وزیر اعظم کے خطاب کی خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان مصدق ملک کے مطابق وزیراعظم کا خطاب متوقع تھا تاہم حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعظم تمام قومی امور پر عوام کو اعتماد میں لینا چاہتے تھے اور حکومت اپنی حکمت عملی عوام تک پہنچانا ضروری سمجھتی ہے۔

مصدق ملک نے بتایا کہ وزیر اعظم کل سارک اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے جہاں ان کی مختلف عالمی رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

سرکاری ادارے ریڈیو پاکستان نے بھی اپنی ویب سائٹ پر وزیراعظم کے متوقع خطاب کی خبر شائع کی ، تاہم ایک گھنٹے بعد ہی خبر کو ہٹا لیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں