وزیر اعظم سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے نیپال روانہ

25 نومبر 2014
وزیر اعظم نواز شریف۔ فائل فوٹو اے ایف پی
وزیر اعظم نواز شریف۔ فائل فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کل سے شروع ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو روانہ ہو گئے ہیں۔

کانفرنس میں شرکت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم جنوبی ایشیائی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

حالانکہ نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندرا مودی کے درمیان کوئی باقاعدہ ملاقات طے نہیں تاہم دونوں اجلاس کے آغاز اور نیپالی وزیر اعظم سچیل کوئرالہ کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ میں ایک دوسرے سے ممکنہ طور پر مصافحہ کریں گے۔

نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان، افغانستان، نیپال، ہندوستان، بھوٹان، مالدیپ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کے رہنما شرکت کریں گے جہاں 18ویں کانفرنس میں دوطرفہ گفتگو کریں گے۔

منگل کو مودی نے ایک بیان میں کہا کہ میں سارک کانفرنس کے موقع پر دیگر جنوبی ایشائی ملکوں کے سربراہوں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کروں گا۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے سری لنکن صدر مہندا راجاپکسے، افغان صدر اشرف غنی، بھوٹانی وزیر اعظم تشیرنگ ٹوگبے اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین پہلے ہی کھٹمنڈو پہنچ چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں