فل ہیوز باؤنسر لگنے سے زخمی، حالت نازک

25 نومبر 2014
آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز۔ فائل فوٹو رائٹرز
آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز۔ فائل فوٹو رائٹرز

سڈنی: سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے آسٹریلوی بیٹسمین فل ہیوز اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں اور سرجری کے باوجود ہیوز کی حالت خراب ہے اور انہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔

آسٹریلیا میں شیفلڈ شیلڈ کے ڈومیسٹک میچ کے دوران ساؤتھ ویلز کے باؤلر شین ایبٹ کی باؤنسر بیٹسمین فِل ہیوز کے سر پر جالگی۔

چوٹ اس قدر شدید تھی کہ ہیوز اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے اور بے ہوش ہوکر منہ کے بل زمین پر آگرے۔

چالیس منٹ تک گراؤنڈ ہی میں طبی امداد دینے کے بعد ہیوز کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اہنگامی بنیادوں پر ان کی سرجری کی گئی۔

دماغ کی سرجری کے باوجود ان کی حالت اب بھی تشوناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہیوز کی زندگی کے لیے اگلے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

اپنے ساتھی کی خیریت معلوم کرنے آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ، ڈیوڈ وارنر اور دیگر کھلاڑیوں اسپتال پہنچے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں