پی ٹی وی کی گولڈن جوبلی سالگرہ


سعدیہ امین اور فیصل ظفر


ہر دور کے مقبول ترین پاکستانی ڈرامے


کیا آپ کو وہ عہد یاد ہے جب کیبل یا ڈش کا وجود نہیں تھا اور گھروں میں پاکستان ٹیلیویژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں کا سحر طاری رہتا تھا جن کا معیار آج کے ڈرامے بھی چھونے میں ناکام نظر آتے ہیں؟ تو ہم نے اس دور کے چند ڈراموں کی ناظرین کی پسندیدگی کے اعتبار سے درجہ بندی کی ہے جو ہو سکتا ہے آپ کی اپنی تیار کردہ فہرست سے بھی مطابقت رکھتی ہو تو پاکستان کے ہر دور کا سب سے بہترین ڈرامہ قرار پاتا ہے 'خدا کی بستی' جس کا جادو آج تک ختم نہیں ہو سکا ہے۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


پی ٹی وی کے دس بہترین لانگ پلے


ڈراموں کی روایت پاکستان میں لگ بھگ نصف صدی پرانی ہوچکی ہے اور اس میں قسط وار سیریلز کو ہی واضح سبقت حاصل ہے مگر طویل دورانیے کے کھیل یا ڈراموں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جو ماضی میں ہفتے میں ایک یا دو بار دکھائے جاتے تھے مگر پھر بھی لوگ بے چینی سے ان کے منتظر رہتے تھے۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


سدا بہار پاکستانی کامیڈی ڈرامے


آج کے دور میں بلبلے اور دیگر متعدد سٹ کامز مختلف چینلز پر نشر ہو رہے ہیں تاہم جو بات ماضی کے پی ٹی وی کے ڈراموں میں تھی وہ آج کے ان تفریحی پروگرامز میں نظرنہیں آتی اسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے پرانی تاریخ کے سب سے بہترین کامیڈی ڈراموں کی فہرست مرتب کی ہے جو کہ یقیناً سب کی توقعات پر پوری اترے گی۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


پاکستانی ڈراموں کے باکمال ڈائریکٹرز


ڈائریکٹر وہ فرد ہوتا ہے جس کے بغیر کسی ڈرامے کی مقبولیت کا سوچا بھی نہیں جاسکتا کیونکہ مضبوط اور اچھی کہانی کو پردہ اسکرین پر بہترین انداز میں پیش کرنا ہی کسی ڈرامے کی کامیابی کی بنیادی ضمانت ہوتی ہے۔

شعیب منصور کا شمار بھی ایسے ہی ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے شہرت 1980 میں مزاحیہ سیریز 'ففٹی ففٹی' سے حاصل کی جبکہ 1982 میں کلاسیک ڈرامے 'ان کہی' کی ہدایات سے انہیں بطور ڈرامہ ڈائریکٹر بھی مقام حاصل ہوا۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


پی ٹی وی کے دس بہترین ٹی وی رائٹر


پاکستانی ڈراموں کا جادو ہمیشہ سے لوگوں پر چلتا رہا ہے اور جب بھی ڈراموں کی بات ہوتی ہے تو لوگ اداکاروں، اداکاراﺅں اور ڈائریکٹرز کے سامنے رائٹرز کو فراموش کردیتے ہیں۔

لکھاری وہ فرد ہوتا ہے جس کے بغیر کسی ڈرامے کی مقبولیت کا سوچا بھی نہیں جاسکتا، ہم نے ان میں سے ہی چند سب سے بہترین کو منتخب کیا ہے جنھیں ٹی وی ڈراموں کا معمار بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


مقبول پاکستانی لیجنڈ اداکار


پاکستان میں ٹی وی کی خوش قسمتی یہ رہی ہے کہ اسے شروع سے ہی ایسے اداکاروں کی خدمات حاصل رہی ہیں جن کے کام پر مبنی ڈراموں نے تہلکہ سا مچا کر رکھ دیا اور ہم نے ان میں سے ہی چند بہترین افراد کو منتخب کیا ہے جنھیں ٹی وی ڈراموں کا معمار بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

راحت کاظمی نے شروع میں پاکستان سول سروسز کو جوائن کیا مگر 1976 میں اداکاری کے شعبے کا رخ کیا اور بطور میزبان معیار، راحت کاظمی شو اور کامیڈی کامیڈی جیسے شوز کیے۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں


سب سے بہترین اداکارائیں


اداکارائیں جن کے بغیر کسی ڈرامے کی مقبولیت کا سوچا بھی نہیں جاسکتا کیونکہ مضبوط اور اچھی کہانی کو اپنی کردار نگاری کے ذریعے پردہ اسکرین پر بہترین انداز میں پیش کرنا ہی کسی ڈرامے کی کامیابی کی بنیادی ضمانت ہوتی ہے۔

ثمینہ پیرزادہ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ہدایتکار بھی ہیں، انھوں نے فلموں اور ڈراموں دونوں جگہ اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس وقت بھی وہ مختلف چینلز میں نظر آنے کے ساتھ فلموں میں بھی کام کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں