کراچی:پولیس موبائل کےقریب دھماکا،راہ گیرہلاک

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2014
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے سے ایک راہ گیر ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب دھماکا اس وقت ہو جب وہاں سے ایک پولیس موبائل گزر رہی تھی۔

ذرائع کا کہناکہ ایک بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جس وقت پولیس کی وین وہاں سے گزری تو دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر رکشہ تباہ ہو گیا، رکشہ میں سوار خواتین زخمی ہو گئیں جبکہ یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ ہلاک ہونے والا شخص کون ہے۔

ڈی آئی جی پولیس منیر احمد شیخ کے مطابق دھماکے کے وقت ریپڈ رسپانس فورس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکےمیں فورس کے اہلکار محفوظ رہے۔

منیر احمد شیخ نے بتایا کہ موٹر سائیکل میں بارودی مواد ای آئی ڈی نصب تھا جبکہ اس ڈئوائس میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب آر آر ایف (ریپڈ رسپانس فورس) کی گاڑی یہاں سے گزری۔

ڈی آئی جی نے واضح کیا ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ اس دھماکے کا نشانہ کون تھا۔

فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی جبکہ سیکورٹی نے جائے وقوع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا جس نے متاثرہ مقام سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں خواتین اور بچی شامل ہیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں