شہرۂ آفاق ہولی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جُراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم "جُراسک ورلڈ " کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔

اسٹیون سپیلبرگ، فرینک مارشل اور پیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پر قائم کردہ ایک ایسے جُراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے.

جس کی تباہ کو 22 سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ، برائس ڈلاس ہاورڈ، وِنسینٹ ڈی اونو فریو، نِک روبن سن جیک جانسن، اومے سے، جوڈی گرئیر اور بولی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔

دیوہیکل ڈائنو سارز سے بھرے اس جُراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔

150 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ یہ فلم آئندہ سال 12 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کرد ی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں