ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں شہرت کے بعد عافیہ نتھانیل کی تھرلر 'دختر' نے گیارہویں ساؤتھ ایشیاء فلم فیسٹیول میں بیسٹ ڈائریکٹر اور آڈینس ایوارڈز جیت لیے۔

نیو یارک میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کی کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار فلم کی ہدایت کار نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

فلم فیسٹیول کے دوران 'دُختر' کی نمائش کے بعد عافیہ اور اداکار سمیعہ ممتاز نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیے
فلم فیسٹیول کے دوران 'دُختر' کی نمائش کے بعد عافیہ اور اداکار سمیعہ ممتاز نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیے

پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے 87 ویں آسکر ایوارڈز میں نامزدگی پر غور کے لئے فلم 'دختر' کو منتخب کر رکھا ہے۔

گزشتہ سال پاکستانی کمیٹی نے پچھلے پچاس سالوں میں پہلی پاکستانی فلم 'زندہ بھاگ ' کو آسکر کی کیٹیگری 'غیر ملکی زبان میں ایوارڈ' میں غور کے لئے بھجوایا تھا۔

اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنس آٹھ جنوری 2015 تک تمام کیٹیگریز کے لئے حتمی نامزدگیاں طے کر لے گی۔

جس کے بعد آسکر نامزدگیوں کی مکمل اور حتمی فہرست 15 جنوری 2015 کو جاری ہو جائے گی، یاد رہے کہ آسکر تقریب بائیس فروری 2015 کو ہوگی۔

'دُختر' کی نمائش کئی بین الاقوامی فلمی میلوں میں کی جا چکی ہے، ان میں سنے ریچ، ورلڈ ویویو، ہیوبرٹ بالز فنڈ، نیشنل جیوگرافک آل روڈ سیڈ گرانٹ، ایڈریانے شیلی، NYSCA اور وومین اِن فلم نیٹ فلکس ایوارڈ شامل ہیں۔


مزید پڑھیں: مووی ریویو 'دختر'

’دختر‘ کہانی ہے ایسی ماں بیٹی کی جو فرسودہ روایات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور اس کی قیمت انہیں اپنے علاقے سے بے دخلی کی صورت میں چکانی پڑتی ہے۔

ان کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی ذمہ داری کچھ ٹال مٹول کے بعد اٹھاتا ہے ایک ٹرک ڈرائیور، جذباتی اتار چڑھاوٴ اور ایکشن سے سجی 'دختر' کی شوٹنگ گلگت، اسکردو، ہنزہ، حضر اور لاہور میں کی گئی ہے۔

سمیعہ ممتاز، محب مرزا، ثمینہ احمد، صالحہ عارف اور عجب گل نے فلم میں مرکزی کردار نبھائے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں