ہیوز کی وفات : شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل معطل

اپ ڈیٹ 27 نومبر 2014
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے شارجہ ٹیسٹ کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے شارجہ ٹیسٹ کا ایک منظر—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

شارجہ: آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز کی وفات کے بعد شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اورآخری ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کو معطل کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے کھیل کو تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

گزشتہ روزشارجہ میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا پہلا دن اوپنر محمد حفیظ کے نام رہا جن کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے تین وکٹ پر 281 رنز بنائے تھے۔


مزید پڑھیں: شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن حفیظ کے نام


25 سالہ آسٹریلوی بیٹسمین فلپ ہیوز ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران ساؤتھ ویلز کے باؤلر شین ایبٹ کی باؤنسر فلپ ہیوز کے سر پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سرجری کے باوجود ہیوز کی حالت خراب تھی، وہ کوما میں تھے اورانہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا تھا، جس کے بعد آج سڈنی کے ہسپتال میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ان کی وفات کو دنیائے کرکٹ کے لیے بہت بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔


مزید پرھیں: آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز زندگی کی بازی ہار گئے


تبصرے (0) بند ہیں