ریاض: سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کے سر قلم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ جمعرات کو ایک اور پاکستانی محمد رحمان اصغر کو خوبر میں موت کی سزا دی گئی۔

اس طرح اکتوبر کے وسط سے اب تک نو پاکستانیوں کا سر قلم کیا جا چکا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے بتایا محمد رحمٰن نے بڑی مقدار میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک 74 سعودیوں اور غیر ملکیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں ریپ، قتل، مرتد ہونے، مسلح ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت متعین ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں