عمران خان کارکنان کی تقسیم سے خوفزدہ

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان۔ —. فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور پولیس کا ڈر نہیں ہے بلکہ خوف اس بات کا ہے کہ کہیں کارکنان کی آپس میں تقسیم سے شکست نہ ہو جائے۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وہ ہر صورت تمام رکاوٹیں عبور کر کے 30نومبر کو اسلام آباد پہنچیں۔

ڈان نیوز کے مطابق عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو تنقید کی کہ وہ ظلم کے نظام کے خلاف یکجا ہو جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ 30نومبر کو تحریک انصاف قانون نہیں توڑے گی بلکہ پرامن احتجاج کرے گی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے مل کر دھاندلی کی، اسی لیے پیپلز پارٹی دھاندلی کا احتساب نہیں چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف واقعی الیکشن جیتے ہوتے تو 4 حلقے کھول دیتے ہیں۔

ایک اور تقریب سے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف کو اقتدار کے حصول کے لیے نہیں ہٹانا چاہتے بلکہ نظام کو درست کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 کا الیکشن پاکستان کی تاریخ کا واحد الیکشن تھا جس میں ہارنے والے کے ساتھ جتینے والا بھی دھاندلی کا رونا رونے پر مجبور ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Nov 27, 2014 10:26pm
عمران اپ نے تکا دیا دھرنا جلسہ دھرنا جلسہ اخر اس کی بھی کوئی حد ھوتی ھے. اکیلے کارکن نہیں بلکہ پارٹی عہدیدار بھی تنگ آچکے ھیں دو تین مہینوں سے مسلسل احتجاج اور وہ بے نتیجہ کارکن تنگ بھی ھیں اور ناامید بھی