اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کے روز کہا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاملات پر بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔

نواز شریف نے سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر طیارےمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا سے کشمیر سمیت تمام معاملات پر بامقصد بات چیت ہونی چاہئے جبکہ ملک کی عزت، وقار اور احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

وطن واپسی پر وزیراعظم نے کہا کہ دھرنے ملکی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، دھرنے والے نیا خیبرپختونخوا نہیں بنا سکے بلکہ ملک تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کا مقصد ملک کو اندھیروں اور پستی کی طرف لے جانا ہے، عوام نے عمران خان کو دھرنوں کے لیے ووٹ نہیں دیے اور کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا ذاتی ہے، قومی نہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دھرنے والے ملک کو کمزور اور عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکار مارے جارہے ہیں جبکہ صوبے میں خطرناک مجرم جیلیں توڑ کر فرار ہورہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Asim Andrabi Nov 28, 2014 11:34am
I feel like PM Nawas Shareef Must be given his full time to show his potential.this will ultimately expose the fact is he capable or not .Growing economy and investments in pakistan are healthy steps his government is taking ,he must be given his time to show his full so that no one can claim that he wasnt given time to show what he can do for the country.The air of political awareness in pakistan owe thanks to PTI and Imran khan .the people who used to waste their vote are now quite motivated and political awareness has increased to maximum