کوئٹہ:چھ سالہ بچی کا 'قاتل' گرفتار

28 نومبر 2014
کوئٹہ: سات نومبر، 204 کی اس تصویر میں (س) کے والدین  آبدیدہ نظر آ رہے ہیں۔ — اے ایف پی
کوئٹہ: سات نومبر، 204 کی اس تصویر میں (س) کے والدین آبدیدہ نظر آ رہے ہیں۔ — اے ایف پی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس نے چھ سالہ ہزارہ لڑکی (س) کے قاتل کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کو 29 اکتوبر، شہر کے علاقہ زرغون روڈ پر کچرے کے ڈھیر کے قریب اس لڑکی کی لاش ملی تھی۔

ایس پی (انوسٹی گیشن) اسد رضا نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک مہینہ کی کوششوں کے بعد انہوں نے لڑکی کے 'قاتل' کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی رضا کے مطابق، ملزم نے ریپ کی ناکام کوشش کے بعد لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکی کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشان پائے گئے۔

پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

لڑکی کی لاش ملنے کے بعد ہزارہ برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے پولیس پر قاتل کی گرفتاری کیلئے دباؤ ڈالنے کے غرض سے مظاہرے کیے تھے۔

لڑکی کے والدین نے ابھی تک ملزم کی گرفتاری پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

ایس ایس پی رضا کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے پر عوام کے سامنے مزید حقائق پیش کئے جائیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں