متحدہ کاشہری علاقوں کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن کامطالبہ

بابر غوری ، حیدر عباس رضوی اور سردار احمد ۔۔۔۔فوٹو: آن لائن
بابر غوری ، حیدر عباس رضوی اور سردار احمد ۔۔۔۔فوٹو: آن لائن

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے گریڈ 16 اور 17 کی ملازمت کا اختیار حاصل کرنے پر وزیر اعلی سندھ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کہتے ہیں کہ سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) شہری علاقوں کے نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں دے سکتا تو شہری علاقوں کے لیے الگ پبلک سروس کمیشن بنایا جائے۔۔

بابرغوری نے خورشید میموریل ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سندھ نے 16 اور 17 گریڈ کی ملازمت کا اختیار خود لے لیا ہے اس نوٹیفیکشن کو چیلنج کریں گے۔

بابرغوری کا کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن میں 10افراد ہیں ان سب کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پیپلز پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن بلاول ہاوس میں بنے والی فہرست کے مطابق نوکریاں دیتا ہے۔

متحدہ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پبلک سروس کمیشن شہری نوجوانوں کو ملازمت نہیں دے سکتا تو شہری علاقوں کے لیے الگ کمیشن بنا دیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں