لندن: پاکستان میں خاتون کو قتل کرنے والے ایک برطانوی شہری پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

تیس سالہ طارق رانا پر الزام ہے کہ انہوں نے غلام آسیہ کو 27، جولائی، 2013 لاہور میں قتل کر دیا تھا۔

49 سالہ آسیہ کو ان کے گھر کے بار متعدد گولیاں ماری گئی تھیں۔

لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ فورس نے ایک جاری بیان میں واضح کیا کہ قتل کا یہ واقعہ پاکستان میں پیش آنے کے باوجود یہاں کے قوانین حکام کو ملزم کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہیں۔

رانا کا کوئی مستقل پتہ نہیں اور انہیں بدھ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سینٹرل انگلینڈ، برمنگھم سے تعلق رکھنے والے دو برطانوی شہریوں 33 سالہ نرگس احمد اور 35 سالہ محمد عدیل پر الزام ہے کہ انہوں نے قتل میں راناء کی معاونت کی تھی۔

تینوں کو جمعہ کے روز شمالی لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں پیش کا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں