پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق زریاب کالونی میں گھر کے باہر دھماکے میں دو افراد زخمی ہو ئے

حیات آباد میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمن کہتے ہیں واقعہ آپریشن خیبر-ون کا رد عمل ہوسکتا ہے

ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان کا حیات آباد دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بارودی مواد روڈ کنارے پائپ میں چھپایا گیا تھا ،دھماکے میں 3کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعہ آپریشن خیبر-ون کا رد عمل ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل پشاور میں ایک اور دھماکا تھانہ فقیر آباد کی حدود زریاب کالونی میں بینک کے ملازم کے گھر کےباہر ہوا۔

بارودی مواد گھر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے سے دو افراد زخمی ہوئےجبکہ گھر کی دیوار اور گیٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو لیڈی ریڈنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں