عمران خان پر بیرونی ہاتھوں میں کھیلنے کا الزام

وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور انوشہ رحمن ۔ ۔ فوٹو: آئی این پی
وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور انوشہ رحمن ۔ ۔ فوٹو: آئی این پی

اسلام آباد: وفاقی وزارء نے عمران خان کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان غیر ملکی لابی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں انکا مقصد ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچانا کے سوا کچھ نہیں۔عمران خان ذہنی توازن کھو چکے ہیں انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزارء خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، محمد زبیر اور انشہ رحمن نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی تھی اور وہ کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان خود جعل سازی اور بے ایمان شخص ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک اس ملک میں جتنے بھی الیکش ہوئے ہیں ان میں اضافی بیلیٹ پیپرز چھاپے جاتے ہیں عمران خان اگر جاہل ہیں تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے، ان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سپریم کورٹ میں لے کر جائیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان کا ہدف ریاستی مفادات ہیں اور ان کے پیچھے غیر ملکی لابی ہے۔

خواجہ سعد رفیق کے مطابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم پر عمران خان نے اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کے مطالبے پر ہی ریٹرننگ افسران عدلیہ سے لیے گئے تھے،چیئرمین تحریک انصاف نے کسی ریٹرننگ افسر کے خلاف کوئی ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ووٹرز نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے کا خواب چکنا چور کر دیا، ان کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، عمران خان اپنی جماعت کی تباہی کے خود ذمہ دار ہیں وہ جعلسازانسان ہیں۔

انشہ رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے 90فیصد امیداوروں نے انتخابی نتائیج تسلیم کیے تھے، عمران خان کا مسئلہ ان کی ان ہے اور وہ شکست برداشت نہیں کر سکے۔۔

تبصرے (1) بند ہیں

sharminda Nov 29, 2014 10:06am
Shah say barh kar shah kay wafadar