پاکستانی نژاد باکسر عامر خان امریکی حریف کے خلاف کامیاب

14 دسمبر 2014

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان امریکا کے ڈیون الیگزینڈر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنے کیرئیر میں ایک اور فتح درج کرالی ہے۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں ہفتہ کی شب ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان نے پوائنٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی۔

عامر خان اس وقت عالمی باکسنگ کونسل کے سلور ویلٹر ویٹ چیمپئن ہیں— اے پی فوٹو

لاس ویگاس میں مقابلے کے دوران عامر خان امریکی حریف پر مکے برساتے ہوئے—  اے پی فوٹو

سوٹو کراس کے خلاف گزشتہ مقابلے میں متاثر کن نظر آنے والے الیگزینڈر کو میچ جیتنے کیلئے ناک آؤٹ کی ضرورت تھی تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے— اے ایف پی فوٹو

دونوں باکسرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ آخری راؤنڈ تک جاری رہا— اے پی فوٹو

پورے مقابلے میں عامر خان کو  خان کو پھرتی اور مضبوطی کی وجہ سے امریکی حریف پر سبقت حاصل رہی— اے ایف پی فوٹو

28 سالہ خان نے الیگزینڈر پر مسلسل مکے برساتے ہوئے تین ججوں کے کارڈز پر 108-120، 109-119 اور 110-118 سکور حاصل کیا— اے ایف پی فوٹو

یہ میچ 12 راؤنڈز پر مشتمل تھا اور تمام ججوں نے متفقہ طور پر عامر خان کے حق میں فیصلہ دیا—  اے ایف پی فوٹو

یہ عامر خان کے کریئر کی30ویں فتح تھی جن میں سے 18 میں انھوں نے اپنے مد مقابل کو ناک آؤٹ کیا ہے— اے پی فوٹو