پشاور اسکول حملے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2014
فوٹو: اے ایف پی۔
فوٹو: اے ایف پی۔
فوٹو: رائٹرز۔
فوٹو: رائٹرز۔
بچوں کے والدین غم سے نڈھال تھے—۔فوٹو/اے پی
بچوں کے والدین غم سے نڈھال تھے—۔فوٹو/اے پی
فوٹو/ اے پی—۔
فوٹو/ اے پی—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
اسکول میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ۔ ۔فوٹو: رائٹرز
اسکول میں بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ ۔ ۔فوٹو: رائٹرز
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں واقع آرمی پبلک اسکول پر کالعدم تحریک طالبان کے عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے طلباء اور اساتذہ کو یرغمال بنا لیا۔

  • سات دہشت گرد آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوئے۔

  • جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 141 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

  • وزیراعظم نوا زشریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان پشاور پہنچ گئے ہیں۔

  • ایس ایس جی کمانڈوز کا آپریشن مکمل ہوچکا اور اسکول کلیئر کروالیا گیا۔

  • تمام دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔


مزید پڑھیں: پشاور سانحہ: 'میں نے موت کو قریب سے دیکھا'


132 بچے، 9 اسٹاف ممبران جاں بحق ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پشاور سانحے میں 132 بچے اور نو اسٹاف ممبران جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ سانحے کے بعد شروع ہونے والا آپریشن مکمل ہوچکا ہے جبکہ تمام ساتوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین دہشت گردوں کو ایس ایس جی کمانڈوز نے کھڑکی سے مارا جبکہ ساتوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں تقریباً 1100 افراد رجسٹر تھے جن میں سے 960 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کسی کو یرغمال بنانے نہیں، مارنے کی ہی نیت سے آئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کے حملے کے 15 منٹ بعد کوئیک رسپانس فورس پہنچ گئی تھی جبکہ دہشت گردوں کو جو بھی آسان ہدف ملے گا وہ وہاں حملہ کریں گے۔

عاصم باجوہ نے بتایا کہ دہشت گرد اسکول میں سیڑھی لگاکر داخل ہوئے اور مرکزی ہال میں پہنچ کر فائرنگ کردی جبکہ خارجی راستوں پر بھی بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف یرغمال بنانا نہیں بلکہ مارنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت کہیں محفوظ نہیں رہے گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔


’دہشت گرد سن لیں، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیاجائے گا‘


وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک سرزمین دہشت گردوں پر تنگ کردی جائے گی اور خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے جبکہ دہشت گردوں کیخلاف متحد ہونے کا وقت آگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعے نے قوم کو نیا عزم دیا ہے۔


امریکا اور یورپی یونین کی مذمت


امریکی صدر باراک اوباما اور یورپی یونین نے پشاور سانحے کی مذمت کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

باراک اوباما نے کہا کہ امریکا سانحہ پشاور کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے

دوسری جانب یورپی یونین نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں معصوم اور بےگناہ لوگ مارےگئے اور ہم اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔


جاں بحق افراد کی تعداد 135 ہوگئی


خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت مشتاق جدون نے خبر رساں ادارے اے پی پی کو پشاور سانحے میں 135 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


تمام دہشت گرد ہلاک کردیے، پشاور پولیس


خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پشاور پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آرمی پبلک اسکول میں موجود تمام چھ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔


دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے پوری قوم متحد ہے، شہباز شریف



دہشت گرد قوم کا حوصلہ نہیں توڑ سکتے، آرمی چیف


آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پشاور سانحے پر کہا کہ بزدلانہ حملے سے ثابت ہوگیا کہ دہشت گرد پاکستان نہیں انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور انتہائی افسوناک ہے اور دہشت گردی کے ہمارے عزم کو نئی تقویت ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے قوم کے دل کو نشانہ بنایا تاہم وہ قوم کا حوصلہ نہیں توڑ سکتے۔


جاں بحق افراد کی تعداد 131 ہوگئی


پشاور میں وارسک روڈ پر اسکول پر حملے میں زخمی ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔


ایک اور دہشت گرد مارا گیا


آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ایس ایس جی کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے اسٹاف بشمول چار اساتذہ کو ایس ایس جی کمانڈوز نے ریسکیو کیا ہے۔


پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب


ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کل پشاور میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل بروز بدھ گورنر ہاؤس پشاورمیں ہوگا۔

جبکہ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویزرشید کو پارلیمانی رہنماؤں سے رابطے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔


دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، نوازشریف


وزیراعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میں سانحہ پشاور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غمزدہ خاندانوں کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں ہے اورپاک فوج کوآپریشن ضرب عضب میں حکومت کی پوری حمایت حاصل ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم سے یکجہتی کاثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔


تین روزہ قومی سوگ کا اعلان


وزیراعظم نواز شریف نے پشاور میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ہے، جس کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


آئی ایس پی آر اپ ڈیٹس


آپریشن کے دوران اب تک 126 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق اب تک 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔


طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی


طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ایک گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

ترجمان طالبان محمد خراسانی کے مطابق حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے۔


خیبر پختونخوا حکومت کا سوگ کا اعلان


وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پشاور حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی خصوصی فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ 2 کو فورسز نے ہلاک کیا۔

صوبائی حکومت نے سانحے کے بعد 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔


وزیر اعظم ہنگامی طور پر پشاور روانہ


وزیر اعظم نواز شریف ہنگامی طور پر پشاور روانہ ہو گئے۔

پشاور روانگی کے وقت ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس قومی سانحے کے بعد اسلام آباد میں نہیں بیٹھ سکتا'۔

نواز شریف نے کہا کہ 'آپریشن کی میں خود نگرانی کروں گا، یہ ایک قومی سانحہ ہے اور یہ سب میرے بچے ہیں'۔


آرمی چیف کوئٹہ کا دورہ مختصر کرکے پشاور روانہ


آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کا دورہ مختصر کرکے پشاور روانہ ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف پشاور پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ آپریشن کی نگرانی خود کریں گے۔


عمران خان پشاور روانہ


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی رہائش گاہ بنی گالہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

پشاور روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے 18 دسمبر کا ملک گیر احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاورسانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھی انھوں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


سیاسی رہنماؤں کی مذمت


وزیر اعظم نواز شریف نے پشاور میں اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ اسکول میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالا جائے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور ان کو ہدایت کی گورنر پختونخوا سے رابطہ کرکے واقعے سے متعلق ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے بھی حملے کی مزمت کی۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو ٹیلی فون پر احکامتاد دیئے کہ وہ متاثرہ مقام کا دورہ کریں۔

عمران خان نے پرویز خٹک کو تمام صورتحال پر نطر رکھنے کی بھی ہدایت کی۔


تحریک انصاف کی مذمت


پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس حملے کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے، بچوں پر حملے کی اجازت کوئی مذہب یا معاشرہ نہیں دیتا۔

ڈان نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیر اعلی کو ہدایات کی ہیں کہ وہ تمام صورتحال کی نگرانی کریں اور زخمیوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہمی کو ممکن بنائیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امن عامہ صورتحال کو مقامی انتظامیہ نے بہتر کرنا ہے اس میں وفاق کے کردار کی ضرورت نہیں ہے۔

شمالی وزیرستان اور خیر ایجنسی میں آپریشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آپریشن کے رد عمل کا امکان تھا یہ تنقید کا وقت نہیں بلکہ مشترکہ طور پر اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔


ریسکیو کی صورتحال


پولیس کے مطابق 6 سے 7 دہشت گرد دیوار پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے، جبکہ جبکہ میڈیا پر خبریں آنے کے بعد بچوں کے والدین کی بڑی تعداد اسکول پہنچ گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق محصور بچوں اور عملے کی بڑی تعداد کو اسکول کے پچھلے راستے سے نکالا گیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ کور کمانڈر پشاور نے اسکول کا فضائی جائزہ لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چوتھے بلاک میں عملے اور طالبعلموں کو یرغمال بنایا گیا تھا اورجس وقت چوتھے بلاک کو کلیئر کرنے کے دوران مزید 2 دھماکے سنے گئے جبکہ فائرنگ کا سلسلہ جو کافی دیر سے رکا ہوا تھا ایک بار پھر شروع ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں بچوں اور اساتذہ کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ فورسز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اوررکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورسزکی وردیاں پہن کر آئے تھے۔

جس وقت حملہ کیا گیا اُس وقت اسکول کے سینئیر طلبہ کی ایک تقریب ہورہی تھی جس میں دھماکہ سنا گیا اور اموات بھی زیادہ ہوئیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

خیبر پختونخوا کے وزیرصحت شہرام خان ترکئی کاکہنا تھا کہ حملے میں 35 افراد زخمی ہوئے جبکہ تمام زخمیوں اور ہلاک شدگان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ۔

شہرام خان ترکئی نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں 12 طالب علم ، ایک استاد اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں اور ہلاک شدگان کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا اور ان کے لواحقین کو درست انداز سے علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 16 سال کے درمیان تھیں۔


عینی شاہدین کی گفتگو



حملہ وزیرستان آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے، عائشہ گلالئی


تحریک انصاف کی رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 حملہ آور آپریشن میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ حملہ وزیرستان میں جاری آپریشن کا ردعمل ہو سکتاہے۔

تبصرے (10) بند ہیں

javed ali Dec 16, 2014 02:40pm
ye sub kuch pro-TTP raweye ki waja say howa hy,agr TTP k khalif operation krty or socalled muzakerat nahi karty tu asa nahi hota.......
محمد حسین Dec 16, 2014 05:24pm
آج ایک بار پھر پاکستان بلکہ انسانی معاشرہ بھیڑیوں کے حملوں کا شکار ہو گیا اور ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تقریباً ۱۳۰ ننھے معصوم بچے پاکستانی طالبان کے درندگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مذہب کے لبادے میں کھیلے گئے ماضی قریب کے بہت سے خونی کھیلوں کی طرح اس خوفناک اور خونی واقعے نے ایک بار پھر ہمیں پاکستانی ہونے پر شرمسار کر دیا۔ یقین کریں پاکستانی ریاست سے زیادہ خائن، بے حس اور بکاؤ مال میں نے نہیں دیکھا۔ کہاں ہے اندر اور باہر سے سکیورٹی کے نام پر اربوں روپے کھانے والے ریاستی ادارےجن کا کام صرف شہیروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کوئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے۔ ریاست کیوں معصوم شہریوں کو بھیڑیوں کے رحم کرم پر چھوڑتی ہے؟ ماؤں کی محبت کیا ہوتی ہے اُن ماؤں سے پوچھ لیں جن کے لخت جگر آج اس قیامت صغریٰ میں درندگی کا شکار ہوئے ہیں۔ ایک سوال ریاست کے شہ سواروں سے بھی ہے کہ ضرب عضب کے نام سے جاری آرمی آپریشن میں دہشت گردوں کا ایک بھی لیڈر ابھی تک کیوں نہیں مارا گیا؟ دہشت گردوں کے لیڈرز کیوں اور کیسے ریاست کی تمام تر دفاعی صلاحیتوں کے باوجود نظروں سے اوجھل ہو کر اپنے کارکنوں کو جنت اور حوروں کے پاس بھیجنے کے لیے معصوم شہریوں سے کھیلنے کا جب چاہے اور جہاں چاہے موقع پا لیتے ہیں؟۔ کیا ریاست کی دفاعی صلاحیتں صرف اسلام آباد کے ریڈ زون اور وی آئی پیز کے دفاتر اور گھروں میں پہرہ دینے تک محدود ہو گئ ہیں؟ مجھے رہزنوں سے گلہ نہیں تیری رہبری کا سوال ہے
Iqbal Jehangir Dec 16, 2014 05:53pm
دہشتگردوں نے سے123 ماؤں کی گودیں اجاڑ دی گئیں۔ امیدوں کو مار ڈالا گیا اور مستقبل کو قتل کر دیا گیا۔ آج ہر دل خون کےآ نسو رو رہا ہے اور ہر روح مجروح ہے۔آ ج کا دن انسانیت کے لئے ایک تاریک ترین دن ہےاور اسلام کے مقدس نام پر ایک سیاہ دہبہ ہے۔جو لوگ اب بھی طالبان کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی قاتلوں کےساتھی ہونے کی وجہ سے اتنے ہی قصوروار ہیں جتنے طالبان قاتل۔آج کا واقعہ پاکستان کے لئے ایک قومی المیہ ہے اور قیامت صغرا سے کم نہیں۔آج پاکستان بھر میں ہر آنکھ پر نم اور ہر دل مجروح ہے۔ ''وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹو ں پر شفقت نہ کرے۔”
Saqib Dec 16, 2014 06:43pm
bas bharpoor muzammat hi karo sab. in bachon main say kisi wazeer ka bacha keyon nahen marta. 10 saal ki dehshat gardi main ajj tak koi wazeer ya us ka koi family member keyon nahen janbahaq hoa? sab choor han . khud karwatey han sab. kon si world class army ha or commandos han? kisi k pas jawab nahen
Kamal Dec 16, 2014 07:13pm
Maghfirat for martyrs. Don't know how long our generations will pay back for sins of Zia and Mushraf for creation of Taliban as they thrown us in unwanted Afghan and other wars. If Army can't protect GHQ and Army schools then how they claim defence of Pakistan??
Kamal Dec 16, 2014 07:21pm
@محمد حسین Fully agree with you as what is benefit for paying 700 billion to our Army
Hakam Shah Dec 16, 2014 07:45pm
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے وہ فصلِ گل جسے اندیشۂ زوال نہ ہو یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے حیات جرم نہ ہو زندگی وبال نہ ہو
zahidali219 Dec 16, 2014 09:11pm
Allah shuhada ko sabar e jameel ata kare.hum Pak Fauj k ath hain keh wo zalimon ka qala quma karde Aameen
Shafikhan Dec 16, 2014 11:13pm
ya waq pakistan ke le ibrnk sbq ha ya js ne kia ha wo indya ka ha wo kbe pakistane nhi ho skta ha jnone 141 maon ke gode khale kr dy ha ye moslman nhi ha q ke asleep !
واٹسن سلیم گل Dec 17, 2014 12:39am
یورپ میں پاکستانی مسیحی کمیونٹی پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 108 بچوں سمیت 137 افراد کی ہلاکت کی سختی سے مُزمت کرتی ہے۔ واٹسن سلیم گل۔ ہم تمام پاکستانی مسیحیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس خوفناک سانحے ، شہزاد مسیح اور شمح مسیح کو زندہ جلانے جیسے واقعات پر کرسمس کو سادگی سے منایئں۔ اور اپنی دُعاؤں میں پشاور کے سانحے مین بچ جانے والوں کی صحتیابی کے لئے دعا کریئں۔