چوتھا ون ڈے: پاکستان کو سات رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2014
آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی پویلین لوٹ رہے ہیں۔—اے ایف پی فوٹو۔
آؤٹ ہونے کے بعد شاہد آفریدی پویلین لوٹ رہے ہیں۔—اے ایف پی فوٹو۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن—اے ایف پی فوٹو۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن—اے ایف پی فوٹو۔
میچ سے قبل دو منٹ کی خاموشی کے دوران پاکستانی کھلاڑی انتہائی غمزدہ دکھائی دیئے—اے ایف پی فوٹو۔
میچ سے قبل دو منٹ کی خاموشی کے دوران پاکستانی کھلاڑی انتہائی غمزدہ دکھائی دیئے—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔
۔—اے ایف پی فوٹو۔

ابو ظہبی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ایک روزہ میچ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد سات رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم یونس خان کی سنچری کے باوجود گرین شرٹس ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو 81 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا جبکہ آگے آنے والے بلے بازوں نے بھی تیز رفتار بیٹنگ کا تسلسل برقرار رکھا۔

پاکستانی باؤلرز کیوی بیٹسمینوں کا تسلسل توڑنے میں ناکام رہے اور پانچ ہی وکٹیں حاصل کرسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیمسن نے شاندار 123 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ مارٹن گپٹل 58 اور ڈین براؤنلی نے 42 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ سہیل تنویر، شاہد آفریدی اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور 84 رنز کے مجوعی اسکور تک پاکستان اپنے چار مستند بلے باز گنوا چکا تھا۔

آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ اور حارث سہیل شامل تھے۔

بعدازاں یونس خان اور عمر اکمل کے درمیان 90 رنز کی شراکت نے پاکستانی ٹیم کو سہارا دیا تاہم 172 رنز کے مجموعی اسکور پر عمر پویلین لوٹ گئے۔

اگلے آنے والے بلے باز شاہد آفریدی تھے جنہوں نے 49 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی تاہم ایک اہم موقع پر وہ آؤٹ ہوگئے۔

یونس خان اور سرفراز احمد نے کیوی باؤلرز کا مقابلہ کیا تاہم دونوں میچ کو فنش کرنے میں ناکام رہے۔ یونس نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سرفراز 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے تاہم وہ انہیں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ویٹوری نے تین، جبکہ اینڈرسن، مکلینیگن، ملنے اور ہنری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز دو، دو سے برابر کردی ہے۔ سیریز کا آخری میچ جمعے کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس سے قبل سانحہ پشاور کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھے آمدنی سانحہ پشاور کے متاثرین کے نام کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ پشاور کے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم کے برابر کے شریک ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں