پشاور: سانحہ پشاور، جس کے دوران 132 بچوں سمیت کم از کم 141 افراد ہلاک ہوئے، کے پس منظر میں خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں فضائی کارروائی میں 57 دہشت گرد ہلاک کردیےگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے اسکول پر حملے کے بعد وادی تیراہ میں بھی آپریشن شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں فضائی کارروائی کے دوران 57 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کےمتعدد ٹھکانوں پر 20 حملے کئے۔حملوں میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وادی تیراہ کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن’’ضرب عضب‘‘ کیساتھ خیبرایجنسی میں آپریشن’’خیبر ون اور ٹو‘‘ بھی جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد مارےجاچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

jami Dec 18, 2014 01:02am
inko ibrat ka nishan bna dena chahy