سانحہ پشاور:معصوم بچوں کا خون قرض ہے، آئی جی پختونخوا

18 دسمبر 2014
انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس ناصر درانی  ۔ ۔ ۔ فوٹو: ویڈیو گریب

پشاور: خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس ناصر درانی نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول میں ہلاک ہونے والے بچوں کا خون ہم پر قرض ہے اور اس قرض کو لازمی ادا کریں گے۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انسانی تاریخ میں اس سے زیادہ شرمناک اور اندوہناک واقعہ نہیں ہو سکتا۔

آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے معاشرے کے سب سے کمزور طبقے بچوں کو نشانہ بنایا اور معصوموں پر اس وقت حملہ کیا گیا جس وہ تعلیم کے حصول میں مصروف تھے۔

انہوں نے عسکریت پسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنی کا بھی کوئی تقاضہ اور آداب ہوتے ہیں۔

آئی جی کے پی کے نے کہا کہ عسکریت پسند پولیس اور دیگر فورسز سے مقابلہ کریں، یہ ادارے بھی بھر پور کارروائی کرکے حملوں کا جواب دے رہے ہیں لیکن اس طرح معصوم بچوں پر حملہ کرنے سے بڑی کوئی شرم ناک بات نہیں ہو سکتی۔

ناصر درانی کا کہنا تھا کہ میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ آرمی پبلک اسکول کے معصوم بچوں کا خون ہم پر قرض ہے، اس قرض کو پورے طریقے سے ادا کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں