زمین قبضہ کیس: آئی جی سندھ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

18 دسمبر 2014
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی (دائیں) اور ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو—بشکریہ سندھ پولیس فیس بک پیج۔
آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی (دائیں) اور ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام قادر تھیبو—بشکریہ سندھ پولیس فیس بک پیج۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے زمین قبضہ کیس میں پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور ڈی آئی جی ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے میں پچیس ایکٹر زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں بار بار طلب کئے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اورڈی آئی جی ایسٹ اور ایس ایچ او سچل کے ناقابل ضمانت ورنٹ جاری کئے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فریقین کو گرفتار کرکے بیس دسمبر تک عدالت میں پیس کیا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں