چھ دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف—رائٹرز فائل فوٹو۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف—رائٹرز فائل فوٹو۔

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے چھ خطرناک دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ان دہشت گردوں کو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پھانسی دیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مجرموں کی فوجی عدالتیں پہلے ہی سزا سنا چکی ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز پشاور سانحے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سزائے موت پر عائد پابندی اٹھالی گئی تھی۔

منگل کے روز پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں پاکستانی طالبان کے حملے کے نتیجے میں اب تک 132 بچوں سمیت 148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muneer Qureshi Dec 19, 2014 12:36am
Before hundreds of thousands innocent Pakistanis got killed by terrorists but government was sleeping and now wen kids of army people got killed and army told government to act only then government awoke up and lifted ban on death Allah says in Quran that killing murderers is your life BUT our munaafikeen government people are afraid of EU but not from Allah