کراچی: رینجرز کی کارروائی میں 4 مبینہ طالبان ہلاک

اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2014
فوٹو  : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو  : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو  : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب
فوٹو  : ویڈیو گریب
فوٹو : ویڈیو گریب

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔

ڈان نیوز کے مطابق ہاکس بے کے علاقے مشرف کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں میں مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 کارندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں عابد مچھڑ نامی مطلوب مبینہ دہشت گرد بھی شامل ہے۔

مشرف کالونی میں رینجرز نے علیٰ الصبح خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ، دوران آپریشن رینجرز کو دیکھتے ہی کالعدم جماعت کے کارندوں نے فائرنگ شروع کردی اور دستی بموں سے حملہ کیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

رینجرز کی جوابی فائرنگ سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کارندا عابد مچھڑ اپنے تین ساتھیوں کے ہمرا مارا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق عابد مچھڑ کراچی میں ہونے والے خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق عابد مچھڑ کی موجودگی کی اطلاع پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔۔

آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوا، ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں