پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن

19 دسمبر 2014
تصویر میں پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ایک پریکٹس سیشن میں شریک ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی
تصویر میں پاکستان ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی ایک پریکٹس سیشن میں شریک ہیں—۔فائل فوٹو/ اے ایف پی

برنالہ: ہندوستان میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ 2014 میں پاکستان کی ویمن کبڈی ٹیم نے ڈنمارک کو شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جمعے کو انڈین پنجاب کے شہر برنالہ میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور ڈنمارک کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔

پاکستان کی کھلاڑیوں نے ابتداء ہی سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈنمارک کو دباؤ میں لے لیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو14 کے مقابلے میں 18 پوائنٹس کی برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان کی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور 28 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس حاصل کر کے ڈنمارک کو شکست دے کر میڈلز ٹیبل پر جگہ حاصل کر لی۔

دوسری جانب پاکستان کی مینز کبڈی ٹیم نے سیمی فائنل میں ایران کو 28 کے مقابلے میں 56 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے، جو ہفتے کو انڈیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔

انڈیا نے فائنل تک رسائی انگلینڈ کو 33 کے مقابلے میں 54 پوائنٹس سے ہرا کر حاصل کی۔

تبصرے (0) بند ہیں