واہگہ بارڈر پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار کی شناخت حنیف اللہ کے نام سے کر لی گئی ہے جو کہ باجوڑ ایجنسی کا رہائشی تھا۔

مبینہ خودکش حملہ آوور کے شناختی کارڈ کا عکس
مبینہ خودکش حملہ آوور کے شناختی کارڈ کا عکس

گذشہ ماہ لاہور کے قریب پاکستان اور بھارت کو ملانے والی واہگہ سرحدی راہداری پر خودکش بم حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق سانحہ واہگہ بارڈر کی تحقیقات کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خودکش حملہ آور کی شناخت حنیف اللہ کے نام سے کی ہے جس کے کئی قریبی رشتے داروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔۔

مبینہ خودکش حملہ آوور کے شناختی کارڈ کا عکس
مبینہ خودکش حملہ آوور کے شناختی کارڈ کا عکس

سکیورٹی ذرائع سے ڈان نیوز کو موصول ہونے والے خودکش حملہ آور کے شناختی کارڈ میں ملزم کا نام حنیف اللہ جبکہ اُسے تحصیل ماموند باجوڑ ایجنسی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور حنیف اللہ نے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کی جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا کہ واہگہ بارڈر پر حملے کے روز 2 دہشتگرد وہاں الگ سے موجود رہے۔

شناخت ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خودکش بمبار کے گھر ے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں