جہاں ضرورت پڑی، پاکستان کی مدد کریں گے، امریکا

20 دسمبر 2014
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین پساکی۔ فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین پساکی۔ فائل فوٹو اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کا خیرمقدم کرے گا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان جین پساکی نے ریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر سطح پر پاکستانی حکومت کے ساتھ انتہائی تندہی سے کام کر رہے ہیں اور جہاں بھی ضرورت پڑی، پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا بھی خیر مقدم کریں گے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس پاکستان سے انسداد دہشت گری کے تعلقات مزید مضبوط کرنے کی پیشکش کی تھی۔

پھر رواں ہفتے امریکی صدر بارک اوباما نے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان عوام کو اپنے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اسی دن امریکی اسٹیٹ سیکریٹری جان کیری نے نواز شریف کو فون کر کے پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے مصیبت کا وقت ہے اور ہماری ان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جوش ارنیسٹ نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اور امریکا میں انتہائی اہم تعلقات ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعلق قائم رہے گا کیونکہ یہ امریکی اور پاکستانی عوام دونوں کے مفاد میں ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے ارنیسٹ سے سوال کیا کہ کیا امریکا پشاور سانحے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے خون اور دعاؤں سے بڑھ کی بھی کچھ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو ارنیسٹ نے کہا کہ آپ جس جانب اشارہ کر رہے ہیں ہم پہلے ہی اس کی پیشکش کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حال ہی میں حل ہو چکا ہے اور ہم آنے والے وقتوں میں بھی پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں