پشاور: متنی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سانحہ پشاور کے ماسٹر مائنڈ کا بھائی مارا گیا۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈر سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہو ئے

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ متنی کے نواحی علاقے گوجر گڑھی حسن خیل میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں اہم شدت پسند کمانڈر مصطفی لیاس عرف منان سمیت پانچ شدت پسند مارے گئے۔

مصطفیٰ الیاس عرف منان آرمی پبلک اسکول پر حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور کا بھائی بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ آرمی پبلک اسکول پر حملے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متنی میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکورٹی فورسز کت دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

میڈیا کے سامنے پیش کی جانیوالی لاشوں میں ہدایت الرحمان عرف سلیم بھی شامل ہے جو ایف آر اور نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے خلاف کاروائیوں میں ملوث تھا.

میڈیا کے سامنے پیش کی جانیوالی لاشوں میں تین کی شناخت نہیں ہو سکی.

واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


خیبر ایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری میں 20 شدت پسند ہلاک


خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں اہم کمانڈر سمیت 20 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکورٹی اداروں نے درہ آدم خیل میں فضائی کارروائی کی۔

سیکورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 5 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں پاک فوج نے اکتوبر میں آپریشن خیبر-ون شروع کیا تھا جس میں خیبر ایجنسی کو ملحقہ علاقوں کو عسکریت پسندوں سے خالی کروانا تھا۔

قابل ازیں جون میں شمالی وزیر استان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا گیا تھا جس میں وسیع علاقے کو شدت پسندوں سے خالی کروایاگیا ہے۔

سانحہ پشاور کے بعد فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کیا جانب سے شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہے ہیں۔


ضرب عضب سے متعلق افواہیں پھیلانے کا امکان ہے، آئی ایس پی آر


آئی ایس پی آر (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے متعلق افواہیں پھیلانے کا امکان ہے۔

جاریے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا افواہوں پر کان نہ دھرے۔

پاک فوج کے ترجمان عاصم باجوہ کہتے ہیں افواہوں سے آپریشن پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔


چارسدہ میں پولیس کا کارروائی، 2 شدت پسند ہلاک


چارسدہ میں پولیس سے جھڑپ کے دوران دو شدت پسند مارے گئے۔

آپریشن میں دو اہلکار بھی ہلاک ہو ئے۔

چارسدہ کے علاقے سروکلی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے مقابلے میں دو عسکریت پسندوں ہلاک کیا، فوری طور پر ان ملزمان کی شناخت نہ ہو سکی۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

تبصرے (0) بند ہیں