کراچی : کراچی میں 2 مختلف کارروائیوں میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے ماڑی پور اور گگھر پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد مارے گئے

صبح سویرے ماڑی پور میں چاؤلہ گودام کے قریب سی آئی ڈی پولیس نے مقابلہ کے بعد کالعدم تحریک طالبان (خان زمان گروپ) کے دو اہم کارندوں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔

سی آئی ڈی انسداد دہشت گردی سیل کے سربراہ علی رضانے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق طالبان کے خان زمان گرپ سے تھا۔

سی آئی ڈی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

رینجرز نے بھی ایک کارروائی میں 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی ملا۔

سی آئی ڈی اور رینجرز کی جانب سے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مکمل تفصیلات فراہم نہی کی گئی۔

تبصرے (0) بند ہیں