سیلفی کے شوقین افراد کیلئے دس زبردست ڈیوائسز

سیلفی کے شوقین افراد کے لیے دس زبردست ڈیوائسز


کیا آپ کو معلوم ہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ ڈکشنری نے سال کا سب سے بہترین لفظ کسے قرار دیا تھا؟ ذرا سوچئے ہوسکتا ہے کہ وہ آپ کی پسندیدہ ترین عادت بھی ہو، کچھ ذہن میں نہیں آتا تو چلیں اپنا اسمارٹ فون نکالیں اور اپنی تصویر کھینچ لیں تو یہی ہے وہ لفظ یعنی سیلفی۔ جی ہاں، جدید عہد کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے۔

سیلفی کے لغوی معنی تو یہ ہیں کہ اپنی ایسی تصویر جو انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر پھیلائی جائے اور یہ لفظ اب تک کے ریکارڈ کے مطابق سب سے پہلے اے بی سی آن لائن نے تیرہ ستمبر 2002 کو اپنی ایک خبر میں استعمال کیا تاہم اسے شہرت ابھی حالیہ برسوں میں ہی ملی اور اب تو یہ مرکزی میڈیا تک میں استعمال ہوتی ہے اور اس کا جادو عام افراد یا شوبز کی دنیا سے جڑے ستاروں سے لے کر سنجیدہ ترین سیاستدانوں تک چل چکا ہے جس میں باراک اوباما اور نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پوپ فرانسس جیسے رہنماء قابل ذکر ہیں۔

سیلفی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ہی کمپنیاں اور موجدین کی توجہ بھی اس ٹیکنالوجی کو دلچسپ اور جدید ترین رخ دینے کی جانب مبذول ہوچکی ہے اور ایسی ڈیوائسز سامنے آرہی ہیں جو کسی کا بھی دل جیت سکتی ہیں، جس میں چند کا ذکر دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔


سیلفی مرر


— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ
— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

شیشے تو آپ نے متعدد دیکھیں ہوں گے مگر ایسا نہیں جس کے سامنے اگر آپ مسکرائیں تو وہ آپ کی تصویر ہی کھینچ کر محفوظ کرلے، ایک امریکی کمپنی نے ایسا اسمارٹ آئینہ تیار کیا ہے جو اپنے سامنے ہنستے مسکراتے شخص کی تصویر یا آج کے الفاظ میں سیلفی کھینچ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی اسٹریٹجی لیب نامی امریکن ڈیجیٹل ایجنسی کا تیار کردہ یہ آئینہ روایتی سیلفی کی بجائے بہت زبردست تصویر لیتا ہے اور پھر اگر آپ کا دل کرے تو اسے ٹوئیٹر پر بھی پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ شیشہ ہر جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے تیار کرنے والوں نے اسے ایک پلیٹ فارم پر کامیابی سے آزما کر بھی دیکھا تاہم اس آئینے میں کوئی تصویر اس وقت تک نہیں کھینچتی جب تک اس کے سامنے مسکرایا نہ جائے یعنی مسکراہٹ اس کا بٹن ہے۔


سیلفی برش


— بشکریہ وکی پیڈیا فوٹو
— بشکریہ وکی پیڈیا فوٹو

یہ ان دیوانی خواتین کے لیے ہے جو اپنی تصاویر کھینچنے کے ساتھ ساتھ فیشن کو منفرد انداز میں دکھانا چاہتی ہیں، اس سیلفی برش میں آئی فون فائیو یا فائیو ایس کو فٹ کرکے اپنی جس حد تک ممکن ہوسکے بہترین تصویر کھینچی جاسکتی ہے اور اسمارٹ فون کی بدولت کہیں بھی شیئر کی جاسکتی ہے۔


سیلفی ہیٹ


— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

تائیوان کی ایک کمپنی نے ایسا ہیٹ متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے آپ کسی بھی وقت کسی بھی زاویے سے اپنی سیلفی لے سکتے ہیں۔ اس ہیٹ کے ساتھ جدید ماڈل کا ٹیبلٹ بھی نصب ہے جسے 360 ڈگری پر گھمایا جاسکتا ہے، اس ہیٹ کو پہننے کے دوران صارفین کسی بھی ایپ جیسے فیس بک یا انسٹا گرام تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔


سیلفی ٹوسٹر


— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ
— بشکریہ ہفنگٹن پوسٹ

جی ہاں موبائل تو چھوڑیں اب آپ بریڈ کے اوپر بھی اپنی سیلفی چسپاں کرسکتے ہیں اور ایسا انوکھا کام ایک ٹوسٹر کی بدولت ہوگا بس کرنا یہ ہوگا کہ اس کے اوپر کی اسکرین پر اپنی یا کسی کی بھی تصویر لگادیں اور ڈبل روٹی گرم کریں پھر جب وہ باہر آئے گی تو اس پر آپ کی تصویر بھی چھپ چکی ہوگی۔


سیلفی رنگ


— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

یہ دیکھنے میں تو کسی طرح کی انگوٹھی نہیں لگتی، مگر یہ ہے اور درحقیقت یہ کسی مشکل زاویے میں ہاتھوں میں موجود اسمارٹ فون کو گرنے سے بچانے کے لیے ہے تاکہ آپ کسی بھی طرح سیلفی سے محروم نہ ہوں بلکہ کسی بھی زاویے سے تصویر کھینچ سکیں۔


سیلفی ریموٹ کنٹرول


— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

اس انوکھے ریموٹ کنٹرول کو اپنے آئی فون سے ہیڈ فون ساکٹ کے ذریعے کنیکٹ کریں اور اس کے بعد آپ کو سیلفی لینے کے لیے آئی فون کو ٹچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بس ریموٹ پر دیا گیا بٹن دبائیں اور وہ آپ کے لیے سیلفی کھینچ کر دے گا۔ یہ ڈیوائس انسٹا گرام یا سنیپ چیٹ جیسی اپلیکشنز کے لیے بھی کام کرتی ہے۔


سونی پرفیوم کیمرہ


— وکی میڈیا کامنز
— وکی میڈیا کامنز

سونی کا نیا سائبرشاٹ کیمرہ جو دیکھنے میں کسی بڑی پرفیوم کی بوتل جیسا لگتا ہے درحقیقت سیلفی کے شوقین کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ 19.2 میگا پکسلز 3.3 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے اور 180 ڈگری گھومنے والے لینس جیسے فیچرز کا حامل ہے اس کے ساتھ ساتھ اسے بطور سیلفی کیمرے کے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کیمرے میں سونی کی جدید ترین سنسر ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے اور سیلف ٹائمر، ٹچ ٹیکنالوجی والا سلائیڈ شٹر، فوری شیئر اور اسمارٹ فون کنٹرول فنکشنز وغیرہ بھی اسے خاص بنا دیتے ہیں۔


گلیم اسکرین


— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

امریکی ریئلٹی شو اسٹار جوناتھن چیبن نے یہ انوکھی ڈیوائس تیار کی ہے جو کہ سیلفی سے محبت کرنے والوں کے لیے ہی تیار کی گئی ہے کیونکہ یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اپنی تصویر لینے سے پہلے آپ بہترین نظر آرہے ہیں۔ یہ ایک اسکرین پروٹیکٹر ہے جسے گلیم اسکرین کا نام دیا گیا ہے آپ اسے اپنی فون کی اسکرین سے لگا سکتے ہیں جیسے دیگر اسکرین پروٹیکٹر استعمال کیے جاتے ہیں مگر فرق یہ ہے کہ اسے ایک شیشے کی طرح اس وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جب آپ فون استعمال نہ کررہے ہوں تاہم یہ ڈیوائس صرف آئی فون کے ساتھ ہی کارآمد ہے۔


لولی پوڈ


— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

رنگا رنگ اور ہلکے وزن کے اسٹینڈ والا یہ ٹرائی پوڈ ہیڈ 420 گرام تک کے وزن کا بوجھ اٹھا سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ اس پر آسانی سے اپنا فون رکھ سکتے ہیں اور پھر اسے اپنی سیلفی کے لیے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اسٹینڈ صرف پیشہ ور فوٹوگرافر کے لیے نہیں بلکہ اسے وہ لوگ بھی استعمال کرسکتے ہیں جو فوٹوگرافی کے شوق میں مبتلا ہوں۔


سیلفی ریپ


— آن لائن فوٹو
— آن لائن فوٹو

یہ ڈیوائس سیلفی کلکنگ کے لیے نہیں بنی مگر پھر بھی یہ اس فہرست میں اس شامل ہوئی کیونکہ یہ ہینڈز فری سیلفی لینے کے لیے ایک بہترین ذریعہ ضرور ثابت ہوسکتی ہے۔ اس کی ایڈجسٹ ایبل پٹیاں متعدد گھریلو مصنوعات کے گرد فٹ ہوسکتی ہیں یعنی موبائل فون کو اس میں لگا کر آپ کہیں بھی زبردست سیلفی لے سکتے ہیں۔