کبڈی ورلڈ کپ: ہندوستان نے پاکستان کو شکست دیدی

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2014
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب
۔—اسکرین گریب

مینز کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو 45 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے ہرادیا۔

یہ ہندوستان کی عالمی کپ مقابلوں میں لگاتار پانچویں فتح ہے جبکہ پاکستان چوتھی مرتبہ فائنل میں شکست کھاچکا ہے۔

پاکستان پورے میچ میں سبقت برقرار رکھے ہوئے تھا تاہم جیسے ہی ہندوستان نے میچ میں سبقت حاصل کی، ریفری نے میچ ختم کرتے ہوئے انڈیا کو فاتح قرار دے دیا۔

بھارتی پنجاب کے شہر سِری مختار صاحب کے گرُو گوبِند سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کے بعد پاکستانی کپتان احمد شفیق نے شکست کی وجہ امپائر کے غلط فیصلوں کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی انتظامیہ نے پاکستانی کھلاڑیوں سے پانی تک کا نہیں پوچھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کو ہار تسلیم نہیں تو ٹورنامنٹ کا انعقاد نہ کروائے۔

احمد شفیق کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ نے وقت سے پہلے ہی مقابلہ ختم کروادیا اور تھرڈ امپائر بھی دھمکیاں دیتا رہا جس کی کوشش تھی کہ ورلڈ کپ ہندوستان سے باہر نہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کا یہی رویہ رہا تو پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا۔

کوچ راشد پہلوان کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں پاکستان میچ جیتا ہے جبکہ ہندوستان کو دو، تین پوائنٹس غلط دیئے گئے جو سمجھ سے بالاتر ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Dec 20, 2014 11:28pm
میچ ٹی وی پر دکھایا گیا میچ بہت زبردست رہا دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہر کیا پاکستان کے کپتان کو اگر کوئی شکایت تھی تو پہلے بتاسکتے تھے بعد میں الزام لگانا درست نہیں کھیل میں ہارجیت ھوتی ھے پاکستان ٹیم اچھا کھیلی لیکن جیت نہ سکی کوئی بات نہیں
Attique ur Rehman Dec 22, 2014 12:00pm
@Israr Muhammad Khan kia match sy pehlay he bta detay. match k bad kehna hota hy ager koi riging ho to. Pakistan k players ny to medal wasool krnay sy b inkar kr dia tha