اسلام آباد: پہلے لاحق سیکورٹی خدشات کی وجہ سے قائد اعظم یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔

اسلام آباد کی متعدد پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں پہلے ہی 22 دسمبر سے 28 دسمبر تک چھٹیوں کا غیر معمولی اعلان کر چکی ہیں۔

ان یونیورسٹیوں میں انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی (آئی آئی یو آئی)، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس ٹیکنالوجی (نسٹ)، بحریہ یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) شامل ہیں۔تاہم، نمل 26 دسمبر کو کھل جائے گی۔

ذرائع نے انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے بتایا کہ باؤنڈری دیواروں سے عاری اور وسیع و عریض رقبہ پر قائم قائد اعظم یونیورسٹی دہشت گردوں کیلئے آسان ہدف ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی کے ایک سینئر فیکلٹی رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکورٹی اداروں نے یونیورسٹی کی سلامتی پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے لہذا 'ہم نے اسے غیر معینہ مدت کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں