فیس بک کی مقبولیت میں کمی

21 دسمبر 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بک نوجوانوں میں اپنی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں 13 سے 17 سال کے نوجوان فیس بک صارفین کی تعداد 2012 میں 95 فیصد اور 2013 میں 94 فیصد سے مزید کم ہو کر رواں سال88 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران ان نوجوانوں میں ٹوئیٹر اور دوسری میسجنگ اپلیکیشنز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانیوں میں ٹوئیٹر کا استعمال 2 فیصد بڑھ کر 48 فیصد ہو گیا۔

کیلی فورنیا سے کام کرنے والی ایک کمپنی Menlo Park نے ایک سال پہلے خبردار کیا تھا کہ نوجوان اب پہلے کی طرح فیس بک استعمال نہیں کر رہے۔

نیو یارک میں Magrid کے مینیجنگ ڈائریکٹر Tero Kuittinen نے کہا 'اگر آپ فیس بک کو دیکھیں تو آپ کہیں گے وا ہ 2014 میں سچ میں کچھ تبدیلی آئی ہے'۔

'اگر بچے اپنے روز مرہ کا زیادہ تر وقت مسیجنگ ایپس پر گزار رہے ہیں تو اس کا یقیناً کسی نہ کسی (فیس بک) کو تو نقصان پہنچنا ہی تھا'۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹیو آفسر مارک ذکربرگ صارفین کو فیس بک ایپلیکیشنرز سے بڑھ کر مزید پراڈکٹس دینے کیلئے مصروف ہیں۔

انہوں نے 2012 میں تصاویر شیئر کرنے کی مشہور اپلیکیشن Instagram کو ایک بلین ڈالرز سے کم میں خریدا تھا۔

اسی طرح رواں سال فیس بک نے میسجنگ ایپ WhatsApp Inc کو خریدنے کیلئے 18 بلین ڈالرز خرچ کیے۔

سٹی گروپ کے اندازوں کے مطابق Instagram کی مالیت 35 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہے اور اس کی خریداری سے فیس بک کو فائدہ پہنچا۔

Instagram بالخصوص نوجوان طبقہ میں بھی مشہور ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

ilyas channnar Dec 21, 2014 07:14pm
han yar main bi kam istamal krta hon