'دہشت گردی جڑ سے اکھاڑیں گے'

21 دسمبر 2014
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو
۔ — اے ایف پی فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام ادارے دہشت گردی سے لڑنے کیلئے متحد ہیں۔

ہفتہ کو رائیونڈ میں متحدہ عرب امارت کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور حکومت دہشت گردی کی لعنت ختم کرے گی۔ 'پاکستان کی پوری توجہ دہشت گردی ختم کرنے پر مرکوز ہے'۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اس مسئلہ پر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہیں۔'اس طرح دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے میں مدد ملے گی'۔

اس موقع پر عرب شہزادوں نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یک جہتی کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں مدد کی پیشکش بھی کی۔

وزیر اعظم نے ہفتہ کو وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور اسے جڑ سے ختم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک متحدہ ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتے گا۔

'ہمیں پاکستان کو ایک پر امن ریاست بناتے ہوئے اگلی نسلی کو محفوظ ملک دینا ہو گا'۔

تبصرے (1) بند ہیں

Rizqn Dec 21, 2014 05:10pm
Janab PM sahab aap kis tarah sey dehshat gardi ko jar sey okhar dey gey. dehshat gardi karney aur on kee himayat karney waley tou Pakistan key Chennels per a ker bethtey hey aur khullam khulla Dehshat gardo kee himayat kartey hey aur aap kee hakoomat in logo key khilaf tou koi bhee action nahi laiti akhir aap kis tarah sey ye baat keh rahey hey aur abhee tak dehshat gardi kee himayat karney waley logo key khilaf keun koi action nahi leya aur aisey tv chennels key khilaf koi koi action nahi leya????????????????????????????????????????