ملک کے مختلف شہروں میں شدید دھند

21 دسمبر 2014
فائل فوٹو : آن لائن
فائل فوٹو : آن لائن
فائل فوٹو : پی پی آئی
فائل فوٹو : پی پی آئی

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں نصف شب کے بعد سے صبح تک شدید دھند چھا جاتی ہے۔

شدید دھند سے حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

جبکہ لاہور ائر پورٹ پر فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر دبئی سے آّنے والی قومی ٹیم کے طیارے کو اتارنے کے بجائے دوبارا دبئی روانہ کر دیا گیا۔

حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کوبھی ٹریفک کے لیے بند کرکے گاڑیوں کا رخ جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا۔

خانیوال کے قریب نیشنل ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔

نیشنل ہائی وے کی بندش کے باعث ٹرکوں اور ٹرالرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

راجن پور میں بھی ٹریفک معطل ہونے سے انڈس ہائی بھی بلاک ہوگئی ۔

ملتان، مظفر گڑھ اور گردونواح میں شدی دھند چھائی ہوئی ہے۔

موٹر وے حکام نے ڈرائیوروں سے فوگ لائٹس استعمال کرنے اور محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں