نیو یارک:سیاہ فام شخص کےہاتھوں 2پولیس اہلکار قتل

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2014
فوٹو : اے پی
فوٹو : اے پی
فوٹو : رائٹرز
فوٹو : رائٹرز
فوٹو:اے پی
فوٹو:اے پی
فوٹو : اے پی
فوٹو : اے پی
فوٹو : اے پی
فوٹو : اے پی

نیو یارک: امریکا کے شہر نیو یارک میں دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

دونوں اہلکاروں کو دن کے مصروف ترین اوقات سہ پہر 3 بجے ان کی گاڑی میں نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

امریکا میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق پر حملہ آور نے پولیس اہلکاروں کو ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے انتقام پر قتل کیا ہے مگر پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

 نیو یارک پولیس کی جانب سے اہلکاروں وین جین لوئی اور رافیل راموس کی جاری کی جانے والے کی تصاویر
نیو یارک پولیس کی جانب سے اہلکاروں وین جین لوئی اور رافیل راموس کی جاری کی جانے والے کی تصاویر

واضح رہے میزوری میں ایک سیاہ فام شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا جس کے بعد وہاں کئی دن تک پر تشدد احتجاج ہوتا رہا اور مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکار کو سزاء دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا۔

پولیس اہلکار سفید فام تھا جس کو ڈیوٹی پر مشکوک حرکات کے باعث سیاہ فام شخص کے قتل کا الزام تھا مگر اس پر اس سیاہ فام کی ہلاک کا کیس بھی درج نہیں کیا گیا تھا۔

نیو یارک میں قتل کے گئے پولیس اہلکاروں کی شناخت 28 سالہ وین جین لوئی اور 32 سالہ رافیل راموس بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور 28 سالہ سیاہ فام اسماعیل برنسلے تھا۔

 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والا اسماعیل برنسلے ۔ ۔ ۔ فوٹو: مائی اسپیس
پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والا اسماعیل برنسلے ۔ ۔ ۔ فوٹو: مائی اسپیس

پولیس کے مطابق اسماعیل برنسلے نے پولیس پر حملہ کرنے سے قبل اپنے سابقہ گرل فرینڈ کو بھی گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور اس کے انسٹاگرام سے میسج اپ لوڈ کیا کہ ممکن ہے یہ میرا آخر میرا پیغام ہو۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے دونوں اہلکاروں کی تدفین کر دی جبکہ اس کیس پر مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں