اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے کے ایک مبینہ اہلکار کی شہری کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہونے کی کو شش کو ناکام بنا دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں ایک شہری کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔

امریکی شہری کی فرار کی کوشش کو شہری نے خود ناکام بنایا۔

واقعہ کے چند لمحے بعد ہی پولیس اہلکار وہاں پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کے مبینہ اہلکار نے پولیس سے کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کیا اور ایک گھنٹے تک گاڑی سے باہر نہ نکلا۔

امریکی کی جانب سے پولیس کو اپنا تعارف کروانے سے بھی انکار کیا گیا۔

گاڑی ٹکرانے کا واقعہ ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر پیش آیا، جہاں پولیس موجود تھی۔

امریکی سفارت خانے کے مبینہ اہلکار نے کافی دیر بعد گاڑی سے اتر کر پیدل ہی ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہونے اور سفارت خانے کی جانب جانے کی کوشش کی مگر پولیس نے اس کو روک لیا

دو گھنٹے بعد امریکی سفارت خانے کے مبینہ اہلکار نے اسلام آباد کے شہری سے معافی مانگی جس پر اس کو شہری نے معاف کر دیا۔

بعد ازاں سفارت خانے کا اہلکار اپنی گاڑی لے کر روانہ ہو گیا جبکہ اسلام آباد کا شہری بھی اپنی گاڑی مرمت کے لیے لے گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں