متنازع کبڈی ورلڈ کپ فائنل کی تحقیقات کا حکم

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2014
—  اے ایف پی/ فائل
— اے ایف پی/ فائل

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کبڈی ورلڈکپ کے متنازع فائنل کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی جب کہ قومی ٹیم کی آج وطن واپسی بھی موخر کردی گئی۔

ہفتے کو کھیلا جانے والا فائنل میچ امپائز کے ہندوستان کے حق میں بعض فیصلوں کی وجہ سے متنازع ہو گیا تھا۔

فائنل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی میچ کے دوران چھائے رہے تاہم امپائرز کے کچھ متنازع فیصلوں کی وجہ سے چوتھے کوارٹر میں ہندوستانی ٹیم نے جیسے ہی سبقت حاصل کی تو امپائز نے میچ وہیں ختم کر دیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان احمدشفیق چشتی نے میچ کے بعد الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ اس میچ انتظامیہ اور ریفری نے ناانصافی کی اور دھمکیاں دیں۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر ہندوستان ورلڈ کپ منعقد کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ یہ کپ اپنے ہی ملک میں رکھ کر بیٹھ جائے۔

پاکستانی کپتان نے دھمکی دی کہ اگر ہندوستان نے انصافیوں کا یہ سلسلہ برقرار رکھا تو پاکستانی ٹیم آئندہ اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کے احتجاج کے بعد ہندوستانی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے فائنل میچ کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے جو کہ فائنل میچ کا جائزہ لےکر رپورٹ وزیراعلیٰ کو جمع کرائے گی۔

کمیٹی کے قیام کےبعد قومی کبڈی ٹیم کی آج وطن واپسی بھی موخر کردی گئی ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Junaid rajput Dec 21, 2014 06:44pm
PAKISTANI TEAM KA SATH INSAF KIA JAI OR KABBADI FAINAL KSI MULK MAIN HO
arshad mahsood Dec 22, 2014 01:31pm
hamesha se India nainsaafi krti a rahe hain.