آفریدی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

21 دسمبر 2014
شاہد خان آفریدی (دائیں) اور مصباح الحق (بائیں)  — رائٹرز فائل فوٹو
شاہد خان آفریدی (دائیں) اور مصباح الحق (بائیں) — رائٹرز فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں ایک روزہ میچوں کی سیزیز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شاہ خان آفریدی نے آئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے متعلق ٹیم میجمنٹ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ میرے یا کسی بھی کھلاڑی کے جانے سے ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اپنی اسی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت آفریدی کو بوم بوم کا لقب ملا اور وہ اب تک ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 342 چھکے لگا چکے ہیں جب کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں انہوں نے سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کپتانی کے پیچھےنہیں بھاگے اور نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے سیریز میں صرف ملک کی خدمت کے لئے انہوں نے کپتانی کی۔

ان کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ٹی 20 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

1996 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغازکرنے والے شاہدآفریدی نے اپنے دوسرے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف سینتیس گیندوں پر تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ کرکٹ کھیلنے تک تیزترین سینچری کا ریکارڈمیرے پاس رہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی سیاست میں آنے کا سوچتے ہیں مگر ان کے بزرگ انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست سے دور رہناہی پسند کریں گے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں