بلوچستان سے مزید آٹھ لاشیں ملیں

22 دسمبر 2014
فائل فوٹو آئی این پی
فائل فوٹو آئی این پی

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور پشین میں اتوار کو آٹھ افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں جس کے بعد بلوچستان سے تین روز کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

یاد رہے کہ جمعہ سنجاوی سے سات افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق مقامی لوگوں کی اطلاع پر سنجاوی کے علاقے بھگیو سے اتوار کو تین افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

حکام کے مطابق ان اراد کو سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں۔

لیویز آفیشل کو پشین کے قریب کلی ہکل زئی میں چیک پوسٹ کے قریب سے تین لاشیں ملیں جبکہ تین لاشیں کارے زٹ تحصیل میں خانوزئی کے علاقے درگئی میں پل کے نیچے سے ملیں۔

حکام نے بتایا کہ تمام لاشیں ایٹاپسی اور شناخت کے لیے سول ہسپتال لائی گئیں۔

ہسپتال حکام کے مطابق یہاں پہلے ملنےوالی چھ لاشیں بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر افراد کو انتہائی قریب سے نشانہ بنایا گیا۔

آفیشل ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کو لائی گئی ایک لاش کی شناخت جنان کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع سنجاوی علاقے دوکی کو رہنے والا تھا اور پانچ دن سے لاپتہ تھا۔

ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ کلی ہکل زئی سے ملنے والی لاشیں مردوں کی ہیں جن پر بہیمانہ تشدد اور گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔

ایک سیکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں