آفریدی کے بغیر کرکٹ کی تاریخ نامکمل

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2014
آل راؤنڈر شاہ خان آفریدی کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے۔ فوٹو وائٹ اسٹار
آل راؤنڈر شاہ خان آفریدی کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے۔ فوٹو وائٹ اسٹار

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے شاہد آفریدی کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جارح مزاج کرکٹر 2015 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے لیکن کرکٹ کا کھیل آفریدی کے بغیر ماضی جیسا نہ رہے گا۔

شاہد خان آفریدی نے اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

ان کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر تمام ہی حلقوں کو شدید جھٹکا لگا تھا اور وہ حیران رہ گئے تھے۔

سابق کرکٹر نے آفریدی کی جانب ریٹائرمنٹ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بوم بوم آفریدی زندہ ہیں، ان کے لگائے گئے چھکے، چوکے اور فتح گر اننگز ہر پاکستان کے ذہن میں زندہ رہیں گی۔

آفریدی کھیل کی دیو قامت ہستی ہیں جن کا گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں کھیل پر گہرا اثر رہا، ان کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے رہے جو کھیل کا حصہ ہے لیکن چاہے کوئی کچھ بھی کہے، کرکٹ کی تاریخ آفریدی کے نام کے بغیر نامکمل رہے گی۔

صلو نے تاریخ کے گوشوں میں جاتے ہوئے آفریدی کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ذکر کرتے ہوئے کاہ کہ کس طرح وہ راتوں رات شائقین کے دل کی دھڑکن اور کھیل کا لازمی جزو بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا نوجوان اسپنر جسے بالکل آخری لمحات میں 1996 میں کینیا کے دورے پر ٹیم میں شامل کیا گیا اور وہ وہاں سے ایک آل راؤنڈر کی شکل اختیار کیا گیا اور ہرسو ریکارڈ توڑتا گیا اور دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے پیسے وصول ہو گئے۔

’ان کی موجودگی سے دنیا کی اکثر ٹیمیں خوفزدہ رہتی تھیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی حالیہ سیریز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی سے یہ بات ثابت کردی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے اپنی اندر چھپی شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بطور کپتان ٹیم کو ایک فائٹنگ یونٹ میں تبدیل کردیا خصوصاً ہندوستان میں منعقدہ 2011 کے ورلڈ کپ میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے سب لوگ معترف تھے۔

شائقین کرکٹ کی طرح صلاح الدین صلو نے بھی آفریدی کی جانب سے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے اعلان کو حیران کن اور شاک قرار دیا۔

’ان کا فیصلہ میرے لیے بڑا شاک تھا کیونکہ دوپہر میں ہونے والے پریس کانفرنس سے قبل میں بھی اس حوالے سے کچھ نہیں جانتا تھا لیکن آفریدی ایک ایسا کھلاڑی ہے کہ اس جیسا کھلاڑی ایک لمبے عرصے تک دنیائے کرکٹ کو نہیں مل سکے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

jami Dec 22, 2014 07:11pm
koi bhi forever nahi hota....har ksi ko koi na koi subsitute krta hy.....new talent ko mauka milna chahy merit py humy afridi sy b behter log mil jaien gy