سانحہ پشاور: بچوں کیلئے کیویز ٹیم کے تحائف یونس کے سپرد

22 دسمبر 2014
سابق کپتان نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کواپنےاوپراعتماد رکھنے کابھی مشورہ دیا۔
— فائل فوٹو
سابق کپتان نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کواپنےاوپراعتماد رکھنے کابھی مشورہ دیا۔ — فائل فوٹو

پشاور : قومی ٹیم کے بلے باز یونس خان نے سانحہ پشاور پرافسردگی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور جا کرحملے میں محفوظ رہنے والے بچوں میں نیوزی لینڈ ٹیم کےکھلاڑیوں کی جانب سے دیا گیا سامان تقسیم کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے یونس خان نے بتایاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پشاورحملے میں خوش قسمتی سے بچ جانے والے بچوں کیلئے پیسے اور سامان دیا ہے جو کہ وہ جلد پشاور جاکر بچوں کی تلخ یادوں کوبھلانے کےلئے یہ سامان انہیں دیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ ان کی نظریں ورلڈکپ پرمرکوز ہیں اور وہ میگاایونٹ میں اہم کردار ادا کرکے پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی کوشش کریں گے۔

سابق کپتان نےقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کواپنےاوپراعتماد رکھنے کابھی مشورہ دیا۔

ایک سوال کے جواب میں یونس خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ کررکھا ہےلیکن ابھی اس کے بارے میں نہیں بتاسکتے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں