چقندر کے چار حیرت انگیز فوائد

اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2014
۔—بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔
۔—بشکریہ وکی میڈیا کامنس۔

چقندر کا موسم ہے اور بازار میں باآسانی دستیاب ہے۔ چقندر کی چار خصوصیات درج ذیل ہیں جن سے آپ بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

مجموعی طور پر صحت کے لیے مفید

چقندر میں مینگانیز اور بیٹین بڑی تعداد میں موجود ہوتا ہے جس سے نروس سسٹم بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔ چقندر کو لال رنگ دینے والے اجزاء بیٹالین اور ویٹامن سی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں اور بیماریوں سے بچنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ کینسر سیلز کو جنم لینے سے بھی روکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جوائنڈس، فوڈ پوائزننگ اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کی شدت کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ریلیکس رکھنے میں مدد کرتا ہے

ایک تھکا دینے والے دن کے بعد چقندر سے بنی چائے آپ کو سکون فراہم کرے گی کیوں کہ اس میں ایسے ایجنٹس شامل ہوتے ہیں جو نرو سیلز کو ریلیکس کرتے ہیں اور اس کو پینے سے جسم میں ایک ایسے ہورمون کو اجراء ہوتا ہے جسے خوشی اور سکون پہنچانے سے منسوب کیا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے

مانا جاتا ہے روز صبح اٹھ کر ایک گلاس چقندر کے شربت سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آجاتا ہے اور خاص کر ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے یہ انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید

خواتین کے ڈاکٹرز حاملہ خواتین کو چقندر کھانے کا مشورہ دیتی ہیں کیوں کہ اس میں بڑی تعداد میں آئرن موجود ہوتا ہے جو ریڈ بلڈ سیلز بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور اکثر حاملہ خواتین کے اندر ان کی کمی ہوجاتی ہے۔


صبا گل حسن ایک ڈائٹیشن ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad Khalid Dec 25, 2014 03:21pm
chaqander Waqyi faida mand hoti hai. main ye kai dafa kha kar dekhi hai