بادام کے طبی فوائد

31 جنوری 2015
فوٹو/ اے ایف پی —۔
فوٹو/ اے ایف پی —۔

حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ روزانہ کی خوراک میں بادام شامل کرنے سے نہ صرف پیٹ کے گرد موجود چربی ختم کی جا سکتی ہے بلکہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

جرنل آف امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 42 گرام بادام کھانے سے دل کی بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

تحقیق کے سربراہ بیری مین کے مطابق کسی بھی کاربو ہائیڈریٹس سے بھرپور اسنیکس کے مقابلے میں اگر روزانہ بادام کھائے جائیں تو اس سے نہ صرف دل کی مختلف بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کے گرد موجود چربی کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

بیری مین کا کہنا تھا کہ اگر باداموں کو روزانہ اسنیکس کے طور پر کھانا جائے تواس سے جسم میں میٹا بولزم کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ کارڈیو ویسکیولر بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔

یہ تحقیق موٹاپے کا شکار درمیانی عمر کے اُن 52 افراد پر کی گئی جن کا خراب کولیسٹرول بڑھا ہوا تھا، تاہم بظاہر وہ صحت مند نظر آتے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں