قومی کھلاڑیوں کا جانباز چیمپیئنز کو خراج تحسین

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2015
کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ تصاویر۔ ٹوئٹر
کپتان مصباح الحق اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ تصاویر۔ ٹوئٹر

پشاور: پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کو گزشتہ روز ایک ماہ گزر گئے اور قومی ٹیم کے کھلاڑی پشاور پہنچے اور انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے طلبا کی ہسپتال میں عیادت کی۔

قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے 21 جنوری کو نیوزی لینڈ روانہ ہو گی تاہم کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے میں شرکت سے قبل کھلاڑیوں نے قومی سانحے کے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے دورہ پشاور کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کیں۔

شاہد آفریدی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ۔ ٹوئٹر
شاہد آفریدی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ۔ ٹوئٹر
فاسٹ باؤلر محمد عرفان آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ۔ ٹوئٹر
فاسٹ باؤلر محمد عرفان آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے ساتھ۔ ٹوئٹر
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق آرمی پبلک اسکول کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے۔ ٹوئٹر
قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق آرمی پبلک اسکول کے ایک طالبعلم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے۔ ٹوئٹر
کپتان مصباح الحق ایک بچے کی عیادت کتے ہوئے اس سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر
کپتان مصباح الحق ایک بچے کی عیادت کتے ہوئے اس سے مصافحہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر
قومی ٹیم کے کھلاڑی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے والدین کے ساتھ اجتماعی دعا کرتے ہوئے۔ ٹوئٹر
قومی ٹیم کے کھلاڑی آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے والدین کے ساتھ اجتماعی دعا کرتے ہوئے۔ ٹوئٹر

آرمی پبلک اسکول کے دورے کے لیے پشاور پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وفد میں ٹیم کے چھ کھلاڑی اور مینجمنٹ کے تین افراد شامل تھے۔

کھلاڑی کپتان مصباح الحق کی قیادت میں پشاور پہنچے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی، احمد شہزاد، احسان عادل، یاسر شاہ، محمد عرفان، عمر اکمل شامل تھے۔

کھلاڑیوں کے ہمراہ منیجر نوید اکرم چیمہ اور اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم شامل تھے۔

انہوں نے آرمی پبلک اسکول حملے میں زخمی ہونے والے طلباء کی عیادت کی اور قومی سانحے میں ہلاک ہونے والے بچوں کے والدین سے تعزیت کی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے آرمی پبلک اسکول کا دورہ بھی کرنا تھا لیکن کچھ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان کا یہ دورہ منسوخ کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں