اسلام آباد: حکومت کے پاس صرف تین روز کا پیٹرول اسٹاک رہ گیا جس کے بعد آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام کو ایک مرتبہ پھر پیٹرول کے بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں پیٹرول بحران ایک ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے اور بحران کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید متاثر ہوئے۔

پیٹرول کی قلت کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جن پمپس پر پیٹرول دستیاب تھا وہاں لمبی لمبی لائنیں دیکھی گئیں۔

پیٹرول اسٹاک کے حوالے سے ڈان نیوز کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ نیا بحران آئندہ ہفتے شروع ہوسکتا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کا ذخیرہ 51 ہزار ٹن رہ گیا ہے اور پیٹرول پمپنس کو یومیہ 15 ہزار ٹن پیٹرول سپلائی کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق پی ایس او اور حیسکول کےکارگو 26 جنوری کو کراچی پہینچیں گے، دونوں کارگو سے70 ہزار ٹن پیٹرول 31 جنوری تک پنجاب پہنچے گا۔

اس سے قبل بحران کی تحقیقات کے حوالے سے قائم کردہ ایک کمیٹی کی رپورٹ میں اس کا ذمہ دار اوگرا کو ٹہرایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گردشی قرضہ کے باعث پی ایس او اور ریفائنریوں کی سپلائی متاثر ہوئی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی وجہ سے پی ایس او آرڈر میں تاخیر ہوئی۔

تبصرے (0) بند ہیں