آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، فیڈرر ایونٹ سے باہر

23 جنوری 2015
راجر فیڈرر اطالوی ھریف کے خلاف پوائنٹ گنوانے پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
راجر فیڈرر اطالوی ھریف کے خلاف پوائنٹ گنوانے پر مایوس نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

میلبورن: اٹلی کے ایندریاس سیپی نے آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سوئس اسٹار راجر فیڈر کو تیسرے راؤنڈ میں شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

عالمی درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر فائض سیپی نے فیڈرر کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور میچ میں 6-4، 7-6، 4-6 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ فیڈرر سے 11 مقابلوں میں سیپی کی پہلی فتح ہے جہاں اس سے قبل دس مقابلوں میں انہیں مستقل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

روڈ لیور ارینا میں تین گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے مقابلے میں سیپی نے 17 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے والے فیڈرر کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 پٹ اپنے نام یں جبکہ فیڈرر نے کُل 55 غلطیاں کیں۔

یہ 2001 کے بعد فیڈرر کی آسٹریلین اوپن کی سب سے بدترین کارکردگی ہے جبکہ وہ 2013 کے گرینڈ سلیم میں بھی دوسرے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئے تھے۔

33سالہ فیڈرر چار آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں تاہم وہ ومبلڈن 2012 کے بعد سے کوئی بھی گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام نہیں کرسکے۔

فیڈرر کو شکست دینے والے اطالوی کھلاڑی کا اب چوتھے راؤنڈ میں آسٹریلین نک کرگیوس یا تیونس کے ملک جزیری سےمقابلہ ہو گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں