دنیا کے مہنگے ترین فٹبال کلب

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2015
اطالوی کلب یوونٹس 272.4 ملین یورو آمدنی کے ساتھ مہنگے ترین کلب کی فہرست میں 10ویں درجے پر فائض ہے۔ فوٹو اے ایف پی

انگلینڈ کا کلب لیورپول 305.9 ملین یورو کی آمدنی کے ساتھ اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو اے ایف پی

انگلش کلب آرسینل 359.3 ملین یورو آمدنی کے ساتھ آٹھویں درجے پر موجود ہے، گزشتہ سال کھلاڑیوں پر بیش بہا رقم خرچ کلب اپنی آمدنی میں 30 فیصد اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔ فوٹو رائٹرز

مشہور انگلش کلب چیلسی 387.9 ملین یورو آمدنی کے ساتھ دنیا کا ساتواں مہنگا ترین کلب ہے۔ فوٹو رائٹرز

گزشتہ سال انگلش پریمیئر لیگ میں فتح اور ٹیلیویژن سے حاصل ہونے والی آإدنی کی بدولت مانچسٹر سٹی ایک سال سے بھی کم عرصے میں 98 ملین یورو آمدنی حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور کُل 414.4 ملین یورو آمدنی کے ساتھ دنیا کا چھٹا مہنگا ترین فٹبال کلب ہے۔ فوٹو رائٹرز

پیرس سینٹ جرمین نے اپنی سالانہ آمدنی میں 19 فیصد اضافہ کیا اور اس وقت 474.2 ملین یورو آمدنی کے ساتھ مہنگے فٹبال کلب کی فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ فوٹو رائٹرز

مشہور ہسپانوی کلب بارسلونا اپنی سالانہ آمدنی میں صرف دو ملین یورو کا اضافہ کرنے میں کامیاب رہا لیکن ،مجموعی طور پر 84.6 ملین آمدنی کے ساتھ اس فہرست میں چوتھا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ فوٹو رائٹرز

جرمنی کے چیمپیئن کلب بایرن میونخ نے سالانہ 56 ملین یورو کی اضافی آمدنی کے ساتھ درجہ بندی میں نمایاں بہتری دکھائی، ڈومیسٹک سطح پر تسلسل کے ساتھ کامیابی پیپ گورڈیولا کو کوچ تعینات کرنے کے بعد بایرن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس کی سالانہ آمدنی 487.5 ملین یورو تک پہنچ چکی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

اس فہرست میں سب سے حیراکن ترقی مشہور زمانہ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے دکھائی۔ گزشتہ سال دو دہائیوں کے بدترین سیزن کے باوجود کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناصرف اس فہرست میں دو چھلانگیں لگاتے ہوئے دوسرے درجے پر پہنچ گیا بلکہ سالانہ 100 ملین یورو کی اضافی آمدنی کی جس سے اس کی سالانہ آمدنی 518 ملین یورو پر پہنچ چکی ہے۔ فوٹو اے پی

پہلے درجے پر کوئی حیران کن نام نہیں بلکہ گزشتہ دس سال سے دنیا کے مہنگے ترین کلب کا اعزاز رکھنے والا ریال میڈرڈ موجود ہے۔ گزشتہ سال دسویں مرتبہ چیمپیئنز لیگ جیتنے والے کلب ریال میڈرڈ نے سالانہ آمدنی میں 31 ملین یورو کا اضافہ کیا اور اس وقت 549.5 ملین یورو کی آمدنی کے ساتھ دنیا کا سب سے مہنگا فٹبال کلب ہے۔ اے ایف پی